25 جولائی 2013 - 19:30
ایران کے میڈیکل ساز و سامان کی فروخت پر عائد پابندیوں میں نرمی

امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے لئے میڈیکل ساز و سامان کی فروخت پر عائد پابندیاں نرم کردی گئي ہیں۔

ابنا: امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے لئے میڈیکل ساز و سامان کی فروخت پر عائد پابندیاں نرم کردی گئي ہیں۔امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کو طبی ساز و سامان فروخت کیا جا سکتا ہے اور اسکے لئے خصوصی اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے امریکہ کی غیر انسانی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں مہلک بیماریوں کی دواؤں کی خریداری متاثر ہوئي تھی جس کی بناپر انواع و اقسام کے کینسروں، ایم ایس، تھیلیسمیا اور دیگر خاص بیماریوں کی دوائيں وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے بیماروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوچکا تھا۔گرچہ امریکہ نے براہ راست طریقے سے دواوں پر پابندیاں نہیں لگائي ہيں تاہم بینکوں پر پابندیوں کی وجہ سے وقت پر زر مبادلہ کے ترسیل میں پریشانیاں لاحق ہیں جن سے وقت پر دواوں کی خریداری متاثر ہوئي ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے  بے بنیاد الزامات لگا کر طرح طرح کی غیر انسانی پابندیاں لگائي رکھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242